• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاری تصور الحق مدنی نے سنت رسول ؐکی شمع کو روشن کیا ،اسرار معاویہ

برمنگھم (پ ر ) اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کے لئے جو لوگ اس کی راہ میں جان ،مال اور وقت کی قربانی دیتے ہیں بظاہر وہ اس دنیا سے چلے بھی جاتے ہیں لیکن ان کے نام اور کام کے چرچے دنیا کے کونے کونے میں بڑی دیر تک ہوتے رہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے مولانا قاری تصور الحق مدنی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس تعزیتی اجتماع کا اہتمام عالمی شہرت یافتہ نعت خواں حافظ محمد طاہر بلال چشتی نے جامع مسجد گلزار مدینہ ضلع جھنگ پاکستان میں کیا تھا۔جس کے مہمان خصوصی معروف مبلغ اسلام پروفیسر اسرار حسین معاویہ تھے۔ اجتما ع سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر اسرار حسین معاویہ نے اپنے تفصیلی علمی خطاب میں ʼعید قربان ʼ کی مناسبت سے سیدنا حضرت ابرہیم علیہ السلام اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی قربانیوں کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کے شجرہ طیبہ کو ہر دور میں پانی قربانی کا دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا قاری تصور الحق مدنی مرحوم بھی اسلام کے لیئے قربانی پیش کرنے والوں کی تسبیح کے ایک قیمتی موتی کا نام ہے ۔ جنہوں نے تثلیث کے ماحول میں توحید کے ترانے بلند کیئے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی شمع کو روشن کیا ۔ عقیدہ ختم نبوت اور مقام صحابہ کرام و اہلبیت عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو بیان کیا ۔ مساجد بنائیں اور مدارس قائم کیئے اور مسلسل انتیس سال تک عالمی سیرت کانفرنس برمنگھم میں منعقد کرنے کا اعزاز حاصل کیا ۔۔ تعزیتی اجتماع میں علمائے کرام سمیت علاقہ کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میزبان اجتماع حافظ طاہر بلال چشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا قاری تصور الحق مدنی رحمہ اللہ ہمارے اس ادارہ کے بھی سرپرست تھے۔ معززین علاقہ میں چوہدری محمد یونس،حاجی خالد محمود سرگانہ،میاں عبد الستار،شوکت علی چشتی،حاجی ناصر خان بوتھانہ، شیخ محمد حسن، میاں ناصر،حاجی طاہر اقبال سرگانہ،جمشید احمد بھٹی،چوہدری عمران، میاں مظہر، مفتی عطاء اللہ،سیف اللہ، خالد چشتی، محمد ذوالبجادین چشتی نے خصوصی شرکت کی ۔
تازہ ترین