• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں تیز بارش، بجلی غائب، سڑکیں تالاب، ہر طرف گند اور تعفن

کراچی میں تیز بارش، بجلی غائب، سڑکیں تالاب، ہر طرف گند اور تعفن


کراچی (اسٹاف رپورٹر / جنگ نیوز) کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد مختلف علاقوں میں مون سون کے چوتھے اسپیل نے بارش برسانا شروع کردیا تاہم شہر سے بجلی غائب ہوگئی اور کے الیکٹرک کے 700؍ فیڈر ٹرپ کرگئے اور 70؍ فیصد شہر تاریکی میں ڈوبا رہا، تیز بارشوں سے نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا اور شاہراہیں اور سڑکیں تالاب بن گئیں۔

 شہر میں ہر طرف گند اور تعفن محسوس ہوا، نکاسی آب نہ ہونے سے شہری پریشان ہوگئے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑا، گلستان جوہر میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ 

دوسری جانب واٹربورڈنے بارش کے دوران اور بعدازاں شہر کو پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کا عمل معمول کے مطابق جاری رکھا، وزیربلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پرخصوصی اقدامات کئے گئے ، ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ نے واٹر بورڈ کے شہر اور مضافات میں جاری آپریشن کی براہ راست نگرانی کی ، عملے کو ضروری ہدایات دیں ۔

 ادھر بلوچستان میں بھی تیز بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمعرات سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگیا۔

 شدید حبس کے بعد شام سے مختلف علاقوں میں بجلی کڑکنے اور تیز ہوا ؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے رات گئے تک جاری رہا جس نے گرمی کی شدت کو کم کردیا۔ دوپہر کو بارش شروع ہوتے ہی شہر کے ایک بڑے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 700؍ کے قریب فیڈر ٹرپ کر گئےبجلی کی سپلائی نارمل نہ ہوئی تھی کہ مغرب کے بعد دوبارہ تیز بارش سے شہر کا وسیع علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا اور رات گئے تک متعدد علاقوں سے بجلی بند ہو نے کی اطلا عات تھیں اور لوگ پریشان تھے۔

کے الیکٹرک نے دو روز سے بن قاسم پاور اسٹیشن کے پیداواری یونٹ بند ہونے کے باعث پہلے ہی آٹھ سے دس گھنٹے تک کی لو ڈشیڈنگ کا آگاہ کر رکھا تھا۔

دوسری جانب برسات کا پانی اولڈ سٹی ایریامیں وزیر مینشن، ٹاور، رامسوامی ، گارڈن ویسٹ ، حقانی چوک،مسلم جیم خانہ ایوان صدر روڈ (گورنر ہاوس)، آرٹس کونسل چورنگی، سندھ ہائیکورٹ کے عقب ، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ،پی آئی ڈی سی، وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے، گورا قبرستان، کورنگی روڈ پر قیوم آباد چورنگی ، کارساز، نیپا چورنگی، شاہراہ فیصل پر ناتھا خان پل تا ملیر پندرہ ، ضلع وسطی میں حیدری مارکیٹ، لانڈھی میں مہران نالہ اوور فلو ہونے سے بھینس کالونی سمیت متعدد سڑکوں اور نشیبی آبادیوں میں پانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی نشیبی آبادیوں کی گلیاں بھی تالاب بن گئیں۔

 محکمہ موسمیات نے شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف شہروں اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ہفتے تک گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔ ادھر گلستان جوہر تھانے کی حدود جوہرموڑ راحیل آرکیڈ میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 28سالہ صلاح الدین جاں بحق ہوگیا ، جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،جہاں سے ورثاءبغیر کارروائی لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔

 حب سے نامہ نگار کے مطابق و گر دونواح میں گر ج چمک اور تیز ہواؤ ں کے ساتھ شدید مو سلا دھا ر با رش ،ندی نا لو ں میں طغیا نی،تمام نشیبی علا قے زیر آب ،سڑکو ں اورگلیوں میںبر ساتی پا نی اورسیو ریج کے گند ے پا نی سے ٹریفک اور پید ل چلنے والے شہریوں کوسخت مشکلا ت کا سامنا ،بارش سے مو سم خوشگو ار اور شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ 

بارش شروع ہوتے ہی بجلی بھی غائب ہوگئی۔ہالا سے نامہ نگار کے مطابق ہالاسمیت ضلع مٹیاری میں طوفانی ہواؤں کےساتھ برسات نےجل تھل ایک کردیا، ہالا نیو سعید آباد بھٹ شاہ اڈیرولعٰل ہالااولڈسمیت ضلع مٹیاری میں باران رحمت کےبادل برسنےسےنشیبی علاقےزیر آب آگئےسڑکیں گلیاں تالاب بن گئیں۔

تازہ ترین