• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید جھوٹ سے توبہ کر لیں ، رانا ثنا ء

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ صاحب جھوٹ سے توبہ کر لیں اور اللہ اللہ کریں ، وزیر ریلوے کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ شیخ صاحب کو کرونا کے بعد نئی زندگی ملی ہے ، جھوٹ سے توبہ کر لیں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نہیں ، کرپشن کے سنجیدہ کیسز مالم جبہ ، ہیلی کاپٹر کیس، عمران نیازی کے 23 خفیہ اکاؤنٹس اور فارن فنڈنگ ہیں، کرپشن کے سنجیدہ کیس پشاور بی آر ٹی اور بلین ٹر ی سونامی ہیں شیخ صاحب ملکی تاریخ کے کرپشن کے سنجیدہ ترین کیسز عمران مافیا کی آٹا ، گندم، چینی، پٹرول، فرنس آئل ، ادویات کی چوری ہیں کرپشن کا سنجیدہ ترین کیس دو سال میں 13000 ارب کا قرض کس کی جیب میں گیا؟

تازہ ترین