• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج بھی تیز بارش کا امکان

کراچی میں آج بھی تیز بارش کا امکان


کراچی میں جمعرات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش کے بعد شہر کے بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے جبکہ بارش برستے ہی شہر کے متعدد علاقوںمیں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج تیز بارش کا امکان ہے۔ بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

کراچی میں بارش شروع ہوتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور کئی علاقوں میں 10 سے 15 گھنٹے سے بجلی غائب ہے۔

ادھر ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی جاری ہے جبکہ نشیبی اور کنڈے والے علاقوں میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی ہے۔

تازہ ترین