• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری ٹائم سیکٹر پاکستان میں کافی نظرانداز رہا ہے، علی حیدر زیدی

میری ٹائم سیکٹر پاکستان میں کافی نظرانداز رہا ہے، علی حیدر زیدی


وفاقی وزیر برائے بحری اُمور علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ میری ٹائم سیکٹر بہت ساری وزارتوں سے منسلک ہے، میری ٹائم سیکٹر پاکستان میں کافی نظرانداز رہا ہے۔

علی حیدر زیدی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ تمام انڈسٹریز پورٹ کے ساتھ لنک ہوتی ہیں، کامرس میری ٹائم سے سب سے زیادہ لنک ہے کیونکہ درآمد برآمد کاجائزہ لیاجاتا ہے، رزاق داؤد نے اس پالیسی کو بنانے میں سب سے زیادہ مدد کی ہے، گوادر کا شہرکی ڈویلپمنٹ میں بہت بڑا حصہ ہوگا۔

علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ 1972ء میں جب نیشنلائزیشن ہوئی تو شپنگ انڈسٹری بھی نیشنلائز ہوئی، پہلا جہاز جس پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا اس کا نام فاطمہ رکھا گیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ تمام انڈسٹریز وقت کے ساتھ کھڑی ہوئی شپنگ انڈسٹری نہیں چلی، 5 بلین ڈالر سے زیادہ فریٹ میں خرچ کر رہے ہیں کیونکہ ہمارے پاس جہاز نہیں۔

علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ  2001 کی میرین پالیسی پر ہم نےکام کیا اور ایک ٹیم بنائی جنہوں نے ڈیٹا اینالائزکیا ہے ، جو بھی پاکستانی شپنگ کمپنی اور جہاز رجسٹرڈ کرے 2030 تک کوئی کسٹم ڈیوٹی نہیں ہوگی۔

علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں شپنگ کمپنی اور جہاز رجسٹرڈ کرنے پر فرسٹ برتھ انوائٹ ہوگا، بندرگاہ پر پاکستان میں رجسٹرڈ جہازوں کو برتھ دینے میں ترجیح دی جائے گی، یہ جہاز فریٹ چارجز روپے میں لیں گے۔

تازہ ترین