• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی جمع، گاڑیاں پھنس گئیں


کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

حیدری میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل سوار پانی میں پھنس گئے، شہر کی دیگر شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہے جبکہ عزیز آباد میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

سٹی کورٹ مال خانے کی چھت ٹپکنے لگی جبکہ ساتھ ہی عدالتی راہداریوں میں بھی پانی کھڑا ہوگیا۔

بارش کے باعث شارع آئی آئی چندریگر روڈ پر گڑھ پڑگیا ہے، ملیر میں بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ کئی نشیبی علاقوں میں پانی بھرچکا ہے۔

اورنگی ٹاؤں جہاں گزشتہ بارش نے خوب تباہی مچائی تھی، وہاں بھی بادل خوب برسے ہیں۔

شہر قائد میں بارشوں کے دوران کل سے اب تک مختلف حادثات اور واقعات میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بارشوں کے حالیہ سسٹم سے سمندر میں طغیانی بھی آسکتی ہے، ماہی گیر 9 اگست تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بارش کے بعد نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلیے صوبے کے مختل علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

دوسری طرف بارش ہوتے ہی کےالیکٹرک کے 500 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے، کئی علاقوں میں کل سے اب تک بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی ہے۔

تازہ ترین