• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے کیریئر کے دوران سفر کا حصہ ہونے پر اپنے رقص کے اُستاد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ماہرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے استاد نگاہ جی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ میرے استاد، میرے پیارے نگاہ جی، میرے خوشگوار سفر کا ایک اہم حصہ ہونے پر آپکا بہت شکریہ۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے کمرے میں آپکے ساتھ رقص بہت اچھا لگتا ہے اور مجھے فخر ہے کہ سیٹ پر آپ مجھے رقص سکھاتے ہیں۔


ماہرہ خان نے اپنے اُستاد کے لیے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ آپکو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے اور ہمارے رشتے میں ہمیشہ پیار اور عزت برقرار رہے۔ آمین۔ جلدی سے بس آجائیں۔ آپکے لیے ہمشہ پیار۔ آپکی ماہرہ۔

تازہ ترین