• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان تک پھیل گیا


کراچی میں مون سون کی شدت برقرار ہے اور کل بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش برسانے والا یہ سسٹم بلوچستان تک پھیل گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل(ہفتے) کو مسلسل تیسرے دن بھی کراچی میں بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ شمالی بحیرہ عرب سے مزید مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا یہ سسٹم بلوچستان تک پھیل گیا ہے۔

کراچی میں آج ہونے والی بارش نے تباہی مچادی ،شہر کی گلیاں تالاب اور سڑکیں دریا بن گئیں۔

گزشتہ دنوں صاف ہونے والا گجرنالہ ایک بار پھر اوور فلو ہوگیا اور پانی سڑک پر آنے لگا۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے ان علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی ہے، حب میں سیلابی ریلے میں پھنسے دو افراد کو نکال لیا گیا جبکہ مولہ میں رات گئے تک سات افراد کے پانی میں پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پسنی کے قریب پل سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے گوادر کا لسبیلہ اور کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

تازہ ترین