• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور سجاد غنی کیخلاف کیس کی تردید کردی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے واضح کیا ہے کہ دو سینئر آرمی افسران لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کے خلاف نیب میں کوئی کیس نہیں ہے اور نہ ہی پہلے تھا۔

اس لئے پلی بارگین کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نیب نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ دو سینئر آرمی افسران لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کے خلاف سوشل میڈیا پر مالی بے ضابطگیوں کے حوالہ سے مذموم مہم چلائی جا رہی ہے۔ ان کے خلاف نیب میں میں کوئی کیس نہیں ہے اور نہ ہی پہلے تھا۔

تازہ ترین