• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو این ایچ سی آر نے 21ہزار افغان مہاجر خاندانوں کو امداد فراہم کردی

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر پاکستان نے 21 ہزار افغان مہاجرین خاندانوں کو امداد فراہم کردی ہے۔پاکستان پوسٹ کے تعاون سے 12 ہزار روپے فی خاندان کو ادا کئے جا رہے ہیں، یو این ایچ سی آر نے ملک بھر میں کووڈ۔19 کے باعث لاک ڈائون سے متاثر ہونے والے مستحق افغان مہاجرین میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی طرح مالی امداد کا پروگرام پاکستان پوسٹ کے تعاون سے جاری رکھا ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 21ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں امداد تقسیم کی گئی ہے۔

تازہ ترین