• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادوچھا ڈیم کاانتظامی کنٹرول ضلعی انتظامیہ کے پاس ہوگا

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)دادوچھا ڈیم سپل وے250فٹ کا ہوگا۔ڈیم میں پانی سٹوریج60ہزار ایکڑ فٹ ہوگی۔ڈیڈ لیول15ہزار ایکڑر فٹ ہوگا ۔ منصوبہ کیلئے لینڈ ایکوزیشن اور ری سیٹلمنٹ کاسٹ 2 ہزار853اعشاریہ234ملین روپے ہے ۔ ڈیم کیلئے کیچمنٹ ایریا129سکوائر میل ہوگا۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کے مطابق منصوبہ کا انتظامی کنٹرول ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن راولپنڈی کے پاس ہوگا۔ڈیم راولپنڈی سے25 کلو میٹر دورلنگ دریا پر ہوگا۔جو روات سےمشرق میں8کلومیٹر اور کہوٹہ راولپنڈی روڈ سے پانچ کلومیٹر دور دادو چھا گائوں کے پاس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبہ کے کنٹریکٹرز کی ٹیکنیکل ایویلوایشن محکمہ آبپاشی کی سنٹرل پروکیورمنٹ کمیٹی میں جاری ہے۔منصوبہ اے ڈی پی کا حصہ ہے۔
تازہ ترین