• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: صبح سویرے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے


کراچی میں صبح سویرے گہرے بادلوں کے ڈیرے ہیں، کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی شروع ہو گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مون سون کا یہ سسٹم آج برسنے کے بعد کمزور پڑنا شروع ہو جائے گا۔


محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ شمالی بحیرۂ عرب سے مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالقیوم کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کا پھیلاؤ بلوچستان تک ہوگیا ہے، جبکہ مون سون بارش کی شدت اب تک برقرار ہے۔

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر ہوا کا یہ دباؤ آج بھی اثرانداز ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کراچی میں بارش کے بعد سے متعدد علاقے تاحال بجلی سے محروم

مزید بارش کے بعد یہ کمزور پڑنے لگے گا، اتوار کو کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔

کراچی میں شمال مشرق سے 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیںچل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔

تازہ ترین