• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی ایک بار ملتی ہے، اسے بھرپور جئیں: مایا علی

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ زندگی ایک بار ملتی ہے، اسے بھرپور طریقے سے جینا چاہیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ ماہ اُن کی زندگی میں بہت کچھ حیرت انگیز بالکل غیر اتفاقی طور پر ہوا۔

انہوں نے لکھا کہ گزشتہ ماہ کے دوران پیش آنے والی زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا بھرپورطریقے سے حل کرنے کی کوشش کی۔


اداکارہ نے بتایا کہ اس عرصے میں زندگی نے انہیں بہت کچھ سکھایا اور بہت سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور انہیں قبول کرنے کا حوصلہ ملا۔

مایا علی نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جو میرے ساتھ اس مشکل کے وقت کھڑے تھے اور جنہوں نے مجھے دعاؤں میں یاد رکھا۔

اداکارہ نے کہا کہ خاص طور پر میں گھر والوں اور مداحوں کی شکرگزار ہوں  جو میرے چہرے پر دوبارہ مسکراہٹ لے کر آئے۔

ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مشورہ اور نصیحت بھی کی کہ زندگی ایک بار ملتی ہے جسے بھرپور طریقے سے جینا چاہئے۔

تازہ ترین