• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اریجیت سنگھ ایک پرفارمنس کے دو کروڑ روپے لیتے ہیں، مونٹی شرما

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی موسیقار اور سانوریا کے میوزک کمپوزر مونٹی شرما نے گلوکار، کمپوزر اور میوزک پروڈیوسر اریجیت سنگھ کی بھاری فیس وصولی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پرفارمنس کے دو کروڑ روپے لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکار اریجیت سنگھ اپنے پراثر اور روح کو چھو لینے والی موسیقی کی وجہ سے بھارت بھر میں مشہور ہیں۔ حال ہی میں موسیقار مونٹی شرما، جنہوں نے فلم بلیک اور رام لیلا کی موسیقی کمپوز کی، انھوں نے انکشاف کیا کہ اریجیت سنگھ ہر شو میں پرفارمنس کے لیے بہت بھاری فیس وصول کرتے ہیں۔

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ جب اریجیت میرے پاس آیا کرتے تھے تو وہ چھ، چھ گھنٹے بیٹھتے تھے۔

55 سالہ مونٹی شرما، جو کہ ماضی کے مشہور بھارتی میوزک کمپوزر پیارے لال شرما کے بھتیجے ہیں، کا کہنا تھا کہ پہلے لوگ گانے ریڈیو یا ٹی وی پر سن یا دیکھ لیتے تھے لیکن اب یوٹیوب ہے تو اس وجہ سے ایکسپوژر بڑھ گیا ہے۔ 

انھوں نے کہا او ٹی ٹی اور یوٹیوب کے آنے کے بعد پیسہ بہت زیادہ ہو گیا ہے۔ اگر میں کوئی گانا 15، 20 لاکھ میں گا رہا ہوں، تو اس کے 90 فیصد حقوق آڈیو کمپنی لے جاتی ہے، اصل میں تو آج کل یہی لوگ پیسہ کما رہے ہیں۔

موسیقی کی صنعت میں نظر آنے والی تبدیلی اور رجحانات پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا وقت کے ساتھ سب کچھ بدل گیا۔ پہلے ہم دو لاکھ روپے میں ایک مکمل گانا تیار کرتے تھے، جس میں پورا آرکسٹرا اور چالیس وائلن اور دیگر بہت سی چیزیں ہوتی تھیں۔ لیکن جب میرے کچھ کاموں کو کامیابی ملی اور میرا ایک نام بن گیا، تو میں نے فی گانا 35,000 روپے میں شروع کر دیا، چاہے اس پر جتنے بھی اخراجات ہوئے ہوں، تو وقت بدل گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید