امریکی ریاست میری لینڈ کی ایک خاتون نے اپنے والد کی تاریخ وفات کو استعمال کرتے ہوئے پک 5 لاٹری میں ایک ڈالر کا بیٹ لگایا اور وہ 50,000 ڈالر جیت گئی۔
کولورٹ کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی اس خاتون نے میری لینڈ لاٹری کے حکام کو بتایا کہ اس نے اپنے والد کی وفات کی تاریخ کو استعمال کرتے ہوئے اسٹریٹ بیٹ لگائی تھی اور جب 25 جولائی کی شام قرعہ اندازی ہوئی اور وہ بڑا انعام جیت گئی جس پر وہ حیران رہ گئی۔
اسکا کہنا تھا کہ یہ تُکا سیدھا جا کر لگا اور میں بڑا انعام جیت گئی، میرے والد نے مجھے خوش بختی بھیجی، جس پر میں ’’تھینک یو ڈیڈ‘‘ کہتی ہوں۔
واضح رہے کہ یہ خاتون اس سے قبل لاٹری کے ریس ٹریکس ورچول گھڑ دوڑ گیم 2023 میں 62 ہزار ڈالر اور 2015 میں بھی بڑا انعام جیت چکی ہیں۔