آپ آف لائن ہیں
اتوار2؍صفر المظفّر 1442ھ 20؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی نااہلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

سندھ ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تاحیات نا اہل قرار دینے کے لیے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فوری سماعت کی استدعا پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے 27 اگست کو جواب طلب کر لیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2 مئی 2013ء کو سپریم کورٹ نے مراد علی شاہ کو نااہل قرار دیا ہے، نااہلی کے باوجود مراد علی شاہ نے جامشورو سے ضمنی الیکشن لڑا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مراد علی شاہ نے 2013ء اور 2018ء کا الیکشن غلط لڑا، لہٰذا انہیں تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی، نظرثانی درخواست سماعت کیلئے منظور

درخواست میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، الیکشن کمیشن آف پاکستان، چیف سیکریٹری سندھ، صوبائی الیکشن کمشنر و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید