• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر نظرثانی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔ دوران سماعت جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ڈیکلریشن ہے، ہر امیدوار اپنی اہلیت کا بیان حلفی ریٹرننگ افسر کو جمع کراتا ہے جب کہ جھوٹا بیان حلفی دینے پرآرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے۔ منگل کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق دائر نظرثانی درخواست کی سماعت کی، اس موقع پر وکیل درخواست گزار حامد خان نے کہا کہ مراد علی شاہ کو دہری شہریت پر سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا، مراد علی شاہ کی نااہلی کا فیصلہ حتمی ہوچکا ہے جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کیلئے عدالتی ڈیکلریشن چاہیے۔
تازہ ترین