کراچی کے علاقے گلشن معمار میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں القاعدہ بر صغیر کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ علاقے سے بارود ساز فیکٹری برآمد کر لی گئی۔
انچارج محکمہ انسداد دہشت گردی راجہ عمر خطاب کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر گلشن معمار کے علاقے برفت گوٹھ میں گارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی ۔ دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم کا بھی استعمال کیا گیا جس ہر علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا۔
مقابلے میں القاعدہ بر صغیر کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کی شناخت ریحان اور حماد کے نام سے ہوئی، جبکہ ابو ہریرہ نامی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔
آپریشن کے دوران کمپاونڈ سے بارود بنانے والی فیکٹری برآمد کر لی گئی جبکہ سو کلو سو زائد بارود کے علاوہ دیسی ساختہ بم اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔
انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق دہشت گرد پولیس اور رینجرز چوکیوں پر حملوں اور شہر میں بارود کی سپلائی میں ملوث تھے۔