• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری پر فردِ جرم، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج کا خط

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اور پارک لین ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج نے رجسٹرار احتساب عدالت کراچی کو خط لکھ دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج نے خط میں ہدایت کی ہے کہ سابق صدر آصف زرداری، انور مجید سمیت 5 ملزمان پر ویڈیو لنک کے ذریعے فردِ جرم عائد کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کے لیے بلاول ہاؤس کراچی میں ویڈیو لنک کا انتظام کیا جائے، انور مجید کے لیے این آئی سی وی ڈی میں ویڈیو لنک کے انتظامات کیے جائیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج نے ہدایت کی ہے کہ دیگر 3 ملزمان کے لیے احتساب عدالت میں ویڈیو لنک کا انتظام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیئے: زرداری پر فردِ جرم، کارروائی ایک بار پھر مؤخر

خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کی شناخت کا عمل بھی یقینی بنایا جائے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج نے نیب کراچی کو رجسٹرار کے ساتھ مل کر انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

تازہ ترین