آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ML1 میں 10 فیصد پاکستان 90 فیصد رقم چین دے گا، شیخ رشید

16 اگست سے 10 ٹرینیں مزید کھولنے کا فیصلہ 


وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایم ایل ون ایکنیک سے منظور کرلیا گیا ہے ،ایم ایل ون کا ٹینڈر 30 اگست سے پہلے ہوجائےگا ،ایم ایل ون میں 10 فیصد پاکستان 90 فیصد رقم چین دے گا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے ایم ایل ون منصوبے کے افتتاح سے آگاہ کی اور بتایا کہ میری خواہش ہے چین کے صدر ایم ایل ون کا افتتاح کریں، 16 اگست سے 10 ٹرینیں کھول رہے ہیں، بدر ایکسپریس کا روٹ براستہ فیصل آباد کردیا ہے ، یم ایل ون منصوبے میں کوئی ریلوے پھاٹک نہیں ہوگا ، ایم ایل ون سے دو لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ریل گاڑیوں کے پرانے اسٹاپ ختم کرنے جا رہے ہیں ، پیر 16 اگست سے 10 ریل گاڑیوں کی سروس بحال کر رہے ہیں ، آئندہ پیر یا منگل کووزیراعظم عمران خان سے ملاقات کروں گا ۔

انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کدھر گئی اے پی سی ، 14/15 کو محرم شروع ہو جائے گا ،میں ٹرین نہیں چلا رہااور یہ تحریک چلانے جا رہے ہیں ؟

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پی ٹی آئی کا کوئی وزیر کرپشن کر رہا ہے ،کرپشن خوفناک جرم ہے اس کی معافی نہیں ، نیب وزیراعظم کو کیوں بلائے گا ، سپریم کورٹ انہیں صادق اور امین قرار دے چکی ، نیب کسی کو اس لئے نہیں بلاتا کہ اسے عہدے سے ہٹایا جائے ۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں آصف زرداری اور نواز شریف کے خاندانوں کی کوئی جگہ نہیں ، عید سے پہلے کہا تھا کہ عید کے بعد دونوں کو بلایا جائے گا ۔

کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کو چین سے لڑنا نہیں ، اس نے صرف دہشت کھڑی کی ہے ، پاکستانی قوم کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے ، عمران خان اپنے اقتدار کے 5 سال پورے کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید