• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسمپرسی کے شکار لوک فنکار واسو کیلئے حکومتی امداد


گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کی کوششوں سے وزیراعلیٰ بلوچستان سے لوک فنکار واسو کی ملاقات ہوئی جبکہ ان کے لیے حکومت کی جانب سے امداد کا اعلان بھی کیا گیا۔

شہزاد رائے کے ساتھ پاکستان کی میوزک انڈسٹری کو مقبول گیت دینے والے بلوچستان کے لوک گلوکار واسو ان دنوں معاشی مسائل کا شکار ہیں۔

معاشی پریشانیوں کے شکار بلوچستان کے لوگ فنکار واسو کا کہنا ہے کہ ساتھی گلوکار شہزاد رائے کی کوششوں سے ان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہزاد رائے نے جعفر آباد میں جو مکان خرید کردیا تھا، وہ اسے سیلاب کے باعث فروخت کرچکے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ آج وزیراعلیٰ بلوچستان نے انہیں تین لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔

واسو کا کہنا تھا کہ شہزاد رائے نے ان کے بیٹے کو ملازمت دلوائی تھی، جبکہ بیماری کی صورت میں بیٹے کو ملازمت چھوڑنا پڑی۔

لوک گلوکار نے بتایا کہ بیماری کی وجہ سے اس کے مالی حالات خراب ہوگئے ہیں، تاہم ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسے تین لاکھ روپے امداد کا چیک دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بھی واسو سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات میں واسو نے انہیں وہی گیت سنایا تھا جو انہوں نے شہزاد رائے کے ساتھ گایا تھا۔

تازہ ترین