اسلام آباد میں کاروباری مراکز اور مارکیٹس پورے ہفتے کھولنے پر کاروباری حضرات نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی درالحکومت میں مارکیٹس، دوکانیں اور شاپنگ مالز کو پورا ہفتہ کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اس اجازت کے بعد آج بروز ہفتہ کاروبار مکمل طور پر کھل گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
کاروباری حضرات نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے مالی مشکلات میں کمی ہوگی۔
ایک دکاندار نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے چھٹی کی وجہ سے سیلز مین کی تنخواہ کٹ جاتی تھی اب پوری ملے گی۔
اسلام آباد میں دوکانیں کھلنے سے خریدار بھی خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ دفتر سے آنے کے بعد مارکیٹوں میں خریداری کے اوقات کار ختم ہو جانے کے باعث مشکلات درپیش ہوتی تھی۔
انھوں نے کہا کہ وہ اب چھٹی والے دن سکون سے خریداری کر سکیں گے۔