• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس ثمن رفعت کی روسٹر میں شمولیت، سندھ ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد کتنی ہو گئی؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو سندھ ہائی کورٹ کے روسٹر میں شامل کر لیا گیا ہے۔

روسٹر کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز 6 مئی سے 16 مئی تک مختلف مقدمات کی سماعت کریں گی۔

روسٹر میں مزید بتایا گیا ہے کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز ریگولر سول کیسز اور سول اپیلوں کی سماعت کریں گی۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے سندھ ہائی کورٹ میں تبادلے کا نوٹیفکیشن 29 اپریل کو جاری ہوا تھا۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے تبادلے کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں خواتین ججز کی تعداد 3 ہو گئی جب کہ ججز کی کل تعداد 33 ہو گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید