اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ خاور مانیکا اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔
مبشرہ خاور مانیکا کے علاوہ وکیل خالد یوسف چوہدری بھی اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔
مبشرہ خاور مانیکا نے والدہ سے ملاقات نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر عدالت نے اُنہیں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔
وکیل خالد یوسف نے جیل انتظامیہ کو درخواست کے بارے میں آگاہ کر دیا اور تفصیلات جمع کروا دیں۔
درخواست میں لکھا ہے کہ بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، درخواست گزار جیل کے باہر موجود ہے، فوری سماعت کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔