• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتی مشنز پر پاسپورٹ سروس بحال

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارتی مشنز پر پاسپورٹ سروس دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

ابوظبی میں پاکستان سفارتخانہ اور دبئی میں پاکستانی قونصل خانہ پاسپورٹ کی تجدید سمیت دیگر خدمات فراہم کر رہے ہیں جہاں پاکستانی شہری براہِ راست جا کر سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

اسی طرح سعودی عرب میں ریاض میں قائم پاکستان سفارتخانہ اور جدہ میں قونصل خانہ بھی پاسپورٹ سروس بحال کر چکے ہیں۔

حکام کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاسپورٹ کی تجدید کے لیے متعلقہ سفارتی مشنز سے رجوع کریں۔

قومی خبریں سے مزید