• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل کراچی میں معتدل بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل کراچی میں معتدل بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سبب بننے والا چوتھا سسٹم کل دوپہر تک کمزور پڑ جائے گا۔

مون سون کا یہ سسٹم بلوچستان میں بارشوں کا سبب بن رہا ہے۔

کراچی میں دھواں دار بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا جہاں سڑکیں زیر آب آنے کے ساتھ ساتھ پانی گلی محلے اور گھروں میں داخل ہوگیا۔

شہری انتظامیہ اور پاک فوج نکاسی آب اور سیوریج کی گندگی صاف کرنے میں مصروف ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تین روز کے دوران سب سے زیادہ بارش پی ایف بیس فیصل پر 171 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

سرجانی ٹاؤن میں 149.6، گلشن حدید 148.5، اولڈ ایئر پورٹ 130.7، صدر 120 اور یونیورسٹی روڈ پر 104.7، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین