• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں پلاسٹک کی صنعت کو نئی زندگی مل گئی

 کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس سے قبل دنیا بھر میں پلاسٹک پر پابندیوں اور ایک مرتبہ استعمال کی باتیں کی جارہی تھیں، یورپی یونین نے پلاسٹک سے بنے چمچے، اسٹراز پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ نیویارک نے بھی پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد کردی تھی، کورونا وائرس سے دنیا بھر میں پلاسٹک کی صنعت کو نئی زندگی مل گئی۔ برطانوی میگزین نیو سائنٹسٹ کے مطابق جب دنیا بھر میں کورونا وائرس کی عالمی وباء نے شدت اختیار کرلی تو ماسکس اور دیگر اشیاء کی طلب میں اضافے کے بعد پلاسٹک کی آلودگی میں بھی اضافہ ہوگیا جبکہ صنعتکاروں کے ترغیب کاروں نے پابندیاں ختم کرنے کیلئے لابنگ شروع کردی۔
تازہ ترین