ملتان (سٹاف رپورٹر) ٹیچنگ اسپتال ڈی جی خان میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر معیاری ادویات کی خریداری کا معاملہ ۔نیب ملتان نے ٹیچنگ اسپتال میں چھاپا مار کر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔ ٹیچنگ اسپتال میں منظور نظر افراد کو نوازنے کے لئے پیپرا رولز سمیت دیگر قوانین کو یکسر نظر انداز کیا گیا ۔نیب ملتان نے ٹیچنگ اسپتال ڈی جی خان میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر معیاری ادویات کی خریداری کے معاملے پر جاری تحقیقات میں پیش رفت پر ٹیچنگ اسپتال میں چھاپا مار کر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ہے۔ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ غازی خان کے سابق ایم ایس اور ڈپٹی ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان پر مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بدعنوانیوں کا الزام ہے۔ ٹیچنگ اسپتال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے معاملے پر نیب ملتان کی جانب سے ایک سال سے تحقیقات کی جا رہی تھیں۔ تحقیقات میں پیش رفت کے بعد نیب ملتان نے اچانک ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ اسپتال میں چھاپہ مارا۔ اور ریکارڈ قبضے میں لے کر مزید چھان بین جاری ہے۔