• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر پنجاب کے بڑے شہروں فیصل آباد اور ملتان میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا اور پودے لگائے گئے۔

فیصل آباد میں ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کوتوالی میں شجر کاری مہم کا آغاز ہوا۔

اس موقع پر فیصل آباد کے ڈویژنل کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ٹائیگر فورس کے جوانوں نے پودے لگائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر فیصل آباد کا کہنا تھا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت شہر میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: ٹائیگر فورس کے تحت شجرکاری مہم کی تیاریاں جاری

ادھر ملتان کے ڈپٹی کمشنرنے کڈنی سینٹر ملتان میں پلانٹ فار پاکستان مہم کا پودے لگاکر آغاز کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرملتان نے کہا کہ کڈنی سینٹر میں 2 دن میں 2500 پودے لگائے جائیں گے۔

تازہ ترین