• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کا دادو، جھل مگسی میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری

پاک فوج کا دادو، جھل مگسی میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری


پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کا بارشوں سے متاثرہ دادو اور جھل مگسی میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج، بحریہ کی ٹیمیں لوگوں کی محفوظ مقام پر منتقلی میں انتظامیہ کی مدد کر رہی ہیں، پھنسے ہوئے ایک ہزار افراد کو تازہ کھانا فراہم کیا گیا۔

جھل مگسی، گنداواں کی اہم آبادیوں کا زمینی راستہ بحال کردیا گیا، پانسی پل کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول کر کوسٹل ہائی وے بحال کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جھل مگسی کی وانگو پہاڑیوں میں پھنسے تمام ہندو خاندانوں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا، ہندوخاندانوں کے ریسکیو آپریشن میں 8 گھنٹے کا طویل وقت لگا۔

پانی کی اُونچی سطح کی وجہ سےاین65 بی بی نانی پل اورپنجرا پل پر بلاک ہے، بی بی نانی پل پرگیس کی مرکزی ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچا ہے، بارش،برساتی ریلےکےباعث کوئٹہ جیکب آبادشاہراہ مختلف مقامات پربلاک ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گوادر کراچی اور سبی کوہلو شاہراہیں بھی مختلف مقامات پر بلاک ہیں۔

تازہ ترین