وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موسلادھار بارش سے متاثرہ ضلع دادو کا دورہ کیا۔
مراد علی شاہ نے نے شگاف پڑنے والے مقامات کاجائزہ لیا اور زمینی راستے فوری بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پانی کا رخ سیم نالے کی طرف کرنےکی ہدایت کی ۔
اس سے قبل وزیراعلی سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا اور بارش سے پیدا ہونے والی صورت حال اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کل سے پورے صوبے میں وزراء اور ارکان اسمبلی سڑکوں پر ہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنا ہی این ڈی ایم اے کا کام ہے، تین نالے ہم ہی صاف کررہے تھے لیکن انہوں نے ہماری مدد کی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مسائل ہیں انہیں حل کرنے میں وقت لگے گا، شہر کے نالوں پر قبضے ہیں، تجاوزات قائم کرنے میں سرپرستی کی گئی ہے، پندرہ روز میں قبضوں کی فہرست اور نام جاری کریں گے۔