• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ رہنے کے لیے شجر کاری ضروری ہے، گورنر سندھ

وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر سندھ نے صوبے میں شجر کاری مہم کاآغاز کر دیا، گورنر سندھ نے  اراکین اسمبلی اور ٹائیگر فورس کے ہمراہ کڈنی ہل میں پودا لگایا۔

گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے اس موقع پر کہا کہ موسمی تغیر و تبدیلی اور  اس کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے شجر کاری ضروری ہے، وزیراعظم کو موسمی تغیر سے پاکستان کے متاثر ہونے کا بھرپور ادراک ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ پانچ سال کے دوران 10 ارب درخت لگانے کے لیے پُر عزم ہیں، شجرکاری مہم بہت ضروری ہے۔ ہم لوگوں کو اس ضمن میں آگاہی فراہم کریں گے، یہ ایک نا گزیر ضرورت ہے۔

تازہ ترین