• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بارش برس کر گزر گئی لیکن اپنے اثرات شہر کراچی میں چھوڑ گئی، سڑکوں پر کہیں گڑھا پڑا ہے تو کہیں پانی جمع ہے۔

شہری باران رحمت کے زحمت بن جانے پر پریشان ہیں، نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں اموات کی تعداد 19 ہوگئی، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی آج بھی معطل رہی۔

مون سون کا چوتھا اسپیل کراچی میں ایسا برسا کہ جل تھل کردیا، جہاں پیڑ پودے نکھر گئے وہیں کچھ علاقوں میں گندگی کے ڈھیر بھی لگ گئے۔

گٹروں کا پانی بھر کر بارش کے پانی میں مل گیا، کچرا سڑکوں پر آگیا، شاہراہیں اور سڑکیں تالاب بن گئیں، تیز بارشوں نے ٹاور سمیت اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، اورنگی، نارتھ کراچی، گلشن اقبال اور گلستانِ جوہر کے علاقوں کو متاثر کیا۔

ملیر ندی بھرنے کے باعث کورنگی کاز وے اور کورنگی جانے والے راستے بند ہیں جبکہ کراچی کے تجارتی مراکز صدر کی گلیوں میں بھی پانی جمع ہے۔

جوڑیا بازار کا حال بھی کچھ مختلف نہیں، یوں تو بیشتر علاقوں سے بارش کا پانی نکال دیا گیا ہے تاہم اب بھی کئی علاقوں میں صفائی کا کام جاری ہے۔

تازہ ترین