آپ آف لائن ہیں
بدھ12؍ صفر المظفّر 1442ھ30؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

راجاپکسے نے چوتھی مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف لے لیا

سری لنکا کے سابق صدر و وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے چوتھی مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حلف برداری کی تقریب کولمبو کے قریب بدھ مت کی عبادت گاہ میں ہوئی۔

سری لنکن صدر اور مہندا راجا پاکسے کے چھوٹے بھائی گوتا بایا راجا پاکسے نے مہندا راجا پکسے سے وزارتِ عظمیٰ کا حلف لیا۔

واضح رہے کہ چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے والے راجا پاکسے چار مرتبہ سری لنکا کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انتخابات میں حکمراں جماعت سری لنکا پیپلز فرنٹ نے 225 رکنی پارلیمان میں 145 نشستیں حاصل کیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید