آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بلدیاتی حکومتوں کیلئے قانون سازی انتہائی ضروری ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر ملک بھر میں مضبوط بلدیاتی نظام ہوتا تو بارشوں سے ہونے والی تباہی بہت کم ہوتی نیز ڈسٹرکٹ انتظامیہ وفاقی یا صوبائی حکومتوں سے ریلیف کی منتظر ہونے کے بجائے اپنی مدد آپ امدادی سرگرمیاں شروع کر چکی ہوتیں۔ اسی لیے پاک سرزمین پارٹی پہلے روز سے مطالبہ کرتی آرہی ہے کہ ملک میں بلدیاتی حکومتوں کے لیے قانون سازی انتہائی ضروری ہے۔ یہ وزیر اعلیٰ کی صوابدید پر نہیں ہونا چاہیے کہ اسے کیا اختیارات اور وسائل نچلی سطح پر منتقل کرنے ہیں اور کیا نہیں۔ پاک سرزمین پارٹی کا مطالبہ ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبائی حکومتوں کو ملنے والے اختیارات اور وسائل ڈسٹرکٹ کی سطح پر منتقل کیے جائیں نیز کراچی جو کہ سندھ کا دارالخلافہ ہے اور پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اسے ایک ڈسٹرکٹ میں بحال کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید