ملتان( سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت ملتان کی ٹیموں نے ایک ماہ(جولائی 2020ء)میں 9 اتائیوں کے کلینک سربمہر کئے۔ پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں ضلع ملتان کارکردگی کے لحاظ سے 30 ویں نمبر پر آیا تھا۔محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جولائی 2020ء میں اتائیوں کے خلاف جاری کارکردگی رپورٹ کے مطابق 561 اتائیت کے اڈے بند کر دیے گئے اور 601 اتائیوں کے چالان کیے گئے،ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں کارروائی کرتے ہوئے 3035 مراکز پر چھاپے مارے،ضلعی ہیلتھ اتھارٹی بھکر 72 اتائیوں کے کلینک سربمہر کرکے پہلے،فیصل آباد 56 اتائیوں کے کلینک سربمہر کرکے دوسرے نمبر پر رہا۔ساہیوال میں 47، قصور میں 43، بہاولپور میں 34 اور راجن پور میں 33 اتائیت کے کاروبار بند کرکے رپورٹس کمیشن کو بھجوادی گئی ہیں۔