• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیک میں آٹا فروخت کرنیوالے مزید دوآٹا ڈیلرز گرفتار

پشاور (وقائع نگار ) محکمہ خوراک نے سرکاری آٹا بلیک میں فروخت کرنے پر مزید دو سرکاری ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کردیئے، محکمہ خوراک کے شکایات سیل پر اوچ نہر شمشتو اور غز چوک سے شہریوں نے شکایات درج کیں کہ مذکورہ علاقوں میں سرکاری آٹے کو بلیک میں فروخت کیا جا رہا ہے جس پر محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے مذکورہ علاقوں میں آٹا ڈیلروں کو چیک کیا اور عام شہری کے روپ میں خریداری کی جہاں پر ڈیلرز 860 کے بجائے 880 روپے وصول کر رہے تھے جس پر محکمہ خوراک کے افسران نے راحت گل اور محمد ایاز آٹا ڈیلرز کو گرفتار کر کے سرکاری کوٹہ منسوخ کردیا۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار کئے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ صوبائی حکومت اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایات کے مطابق سرکاری آٹا ہر صورت میں عوام کو گھر کی دہلیز پر سرکاری نرخ کے مطابق میسر بنایا جائیگا۔
تازہ ترین