• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بارشوں میں اموات کی ذمہ دار وفاقی حکومت بھی ہے: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں میں اموات کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے بعد شہر کی بدترین صورتحال ہے، کے الیکٹرک کا دوسرا ہیڈ کوارٹر گورنر ہاؤس بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو بھی معلوم ہوگیا کہ کراچی میں اموات کا ذمہ دار کون ہے، کراچی میں بارشوں میں اموات کی ذمہ دار وفاقی حکومت بھی ہے۔

نعیم الرحمان نے کہا کہ نیپرا کے حکم کے باوجود عوام کو معاوضہ نہیں دیا گیا۔

تازہ ترین