• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہگائی اور قیمتوں میں اضافے کی صورتحال خود مانیٹر کر رہا ہوں: عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم نے گندم کی رکارڈ پروکیورمنٹ کی ہے، منہگائی اور قیمتوں میں اضافے کی صورتحال خود مانیٹر کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹڈیوں کے خاتمے کیلئے جتنا پنجاب نے پرفارم کیا اتنا کسی نے نہیں کیا، تمام چیلنجز کو بہتر انداز میں مکمل کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ قوم کو مبارکباد کہ ہم پری کورونا صورتحال پر واپس آ گئے ہیں، آج سے زندگی کے معمولات کافی حد تک نارمل ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت کورونا بحران سے بہت اچھے انداز میں نبرد آزما ہوئی، آج پنجاب میں کورونا سے صرف ایک ہلاکت ہوئی ہے، کورونا ختم نہیں ہوا، ہمیں تمام تر احتیاطی تدابیر جاری رکھنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پنجاب کی ترقی پسند نہیں اس لیے تبدیلی کی خبریں پھیلاتے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب میں جلوس لےکر نہیں ذاتی طور پر پیش ہوں گا، نیب صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، جو ادارہ میرے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اس پر بات نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین