• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے کو درپیش چیلنجز سےوولکن بوز کو آگاہ کیا ہے ، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ صدر یو این جنرل اسمبلی سے درپیش مختلف چیلنجز پر بات ہوئی ہے، بھارت کے اقدامات سےخطے کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا ہے ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی کےصدر وولکن بوزکر کے ہمراہ نیوزکانفرنس کی، اس دوران شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدر وولکن بوزکر سے کورونا کی صورتحال سمیت درپیش مختلف چیلنجز پر بات ہوئی ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی، بھارت کے اقدامات سےخطے کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا ہے، یواین جنرل اسمبلی کےصدر کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

عمران خان کی صدر یو این جنرل اسمبلی سے ملاقات


انہوں نے کہا ہے کہ صدر یو این جنرل اسمبلی کو بھارت کی سیز فائر خلاف ورزیوں سےآگاہ کیا ہے، وولکن بوزکر کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے تفصیلی آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران صدر یواین جنرل اسمبلی کا بلوچستان میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔

نیوز کانفرنس کے دوران صدر یواین جنرل اسمبلی وولکن بوزکر نے پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا، کہا کہ ایک ترک شہری کی حیثیت سے میرے لیےدورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں اہم ملک ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔

وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے علاقائی اور عالمی اُمورپروژن سے متاثر ہوا، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کی بات چیت متاثرکن رہی، دنیاکو اس وقت گلوبل چیلنجز کا سامنا ہے، کورونا وبا سےنمٹنے میں پاکستان کی مثال باقی دنیا کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پاکستانی شہری فاروق خان کو اپنا ڈپٹی چیف منتخب کیا ہے، میں شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہا ہوں، وولکن بوزکر نے مزید کہا کہ پاکستان گروپ آف سیون کا بھی اہم رکن ہے۔

تازہ ترین