• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آج والد پر وکیل کے بغیر الزامات عائد کیے گئے، آصفہ بھٹو

آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ میرے والد پر آج ان کے قانونی وکیل کے بغیر عدالت میں الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

سابق صدرآصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے پر ان کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے والد کے خلاف جج نے ان کے آئینی اور قانونی حقوق کو پامال کرتے ہوئے فرد جرم عائد کی جو نا انصافی ہے۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ میرے والد آصف زرداری نے پہلے ہی 6 ماہ جیل میں گزارے ہیں اور 2 سال سے ای سی ایل میں ان کا نام ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جج نے آج آصف زرداری کے آئینی اور قانونی حقوق کو پامال کرتے ہوئے فرد جرم عائد کی جو نا انصافی ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے آج پاک لین ریفرنس کی سماعت کے آغاز پر عدالت سے استدعا کی تھی کہ میرے وکیل آج سپریم کورٹ میں مصروف ہیں مجھ پر آج فرد جرم عائد نہیں کی جائےجس پر جج احتساب عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ آپ کے وکیل کو پہلے سے آج کی تاریخ معلوم تھی، فرد جرم آپ پر عائد ہونی ہے۔

پارک لین ریفرینس میں زرداری پر فرد جرم عائد


جج نے ریمارکس میں مزید کہا کہ فاروق ایچ نائیک اپنے معاون وکیل کو بھی بھجوا سکتے تھے، دو سادہ سے سوالات ہیں انگلش میں، آپ وہ سن کر جواب دے دیں۔

اس پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ اپنے آرڈر میں یہ ضرور لکھیں کہ وکیل کی غیر موجودگی میں مجھ پرفردجرم عائد کی جا رہی ہے، جج احتساب عدالت نے کہا کہ چارج ہمیشہ ملزم پر فریم ہوتا ہے، اگر ان کا وکیل نا آئے تو ہم مجبورنہیں کرسکتے۔

تازہ ترین