• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سابق کپتان سرفراز احمد کے سوشل میڈیا پیغام پر جواب دیتے ہوئے انہیں عظیم آدمی قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے اظہر علی کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے حوصلہ نہ ہارنے اور باؤنس بیک کرنے کا پیغام شیئر کیا تھا۔

کپتان اظہر علی نے سرفراز احمد کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ سیریز میں باؤنس بیک کرنے کے حوالے سے سرفراز کے انداز ہی اپنایا اور لکھا کہ ’بھیا انشاء اللہ۔‘

سرفراز آپ عظیم آدمی ہیں

ساتھ ہی ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے سرفراز احمد کو عظیم آدمی بھی کہا۔

پاکستان کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست، اظہر علی کی حکمت عملی پر سوالات


سرفراز نے اظہر علی کو حوصلہ دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’بھیا، حوصلہ نہ ہارو، مضبوط رہو۔‘

یہ بھی پڑھیے: سرفراز کا اظہر علی کیلئے حوصلہ افزا پیغام

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’انشاءاللہ پاکستان سیریز میں جلد کم بیک کر لے گا۔‘

سابق کپتان نے اظہر علی کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں ’پاکستان زندہ آباد‘ بھی لکھا۔

واضح رہے کہ جوز بٹلر اور کرس ووکس کی شاندار پارٹنرشپ کی بدولت انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

دوسری جانب مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی تین وکٹوں کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے ایسے میں کپتان اظہر علی نے ہار کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتانی دیکھنے میں آسان لگتی ہے ہمیشہ کپتانی پر الزام نہیں دینا چاہیے، میں ذمہ داری لینے کو تیار ہوں، میرا فوکس اس سیریز پر ہے۔

تازہ ترین