• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ: قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس، آرٹیکل 140 میں ترمیم پر غور

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا آئین میں ذکر نہیں۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس میں آرٹیکل 140 میں ترمیم سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ایڈووکیٹ جنرل (اے جی) اسلام آباد لگایا گیا۔ اے جی اسلام آباد کا آئین میں ذکر نہیں۔

جاوید عباسی نے کہا کہ ابھی تک ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے جتنے کام کیے ہیں وہ سب غیر قانونی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں پیش ہوتے ہیں، جبکہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے عدالتوں میں پیش ہونا بھی غیرقانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو آئین کا تحفظ ہونا ضروری ہے۔

تازہ ترین