• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے ضیا الرحمٰن کو عہدہ چھوڑنے سے روک دیا


سندھ حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی ضیا الرحمٰن کو عہدہ چھوڑنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق ضیا الرحمٰن کی ڈپٹی کمشنر سینٹرل تعیناتی کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا، سندھ حکومت نے انہیں ڈی سی کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی حکومت نے ضیا الرحمٰن کی خدمات دوبارہ خیبرپختونخوا حکومت کو دینے کا نوٹیفکیشن 27 جولائی کو جاری کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ضیا الرحمٰن وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے باوجود ڈی سی سینٹرل کراچی کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کی سندھ میں تعیناتی برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے افسر کی ڈپٹی کمشنر سینٹرل کراچی تعیناتی پر سندھ حکومت کے افسران میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔

چند روز قبل بارشوں کے دوران ضلع وسطی کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں ضیا الرحمٰن نے کہا تھا کہ سندھ حکومت خدمات واپس کردے تو وہ ایک گھنٹے میں واپس چلے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ضیا الرحمٰن کو اپنا مہمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک سندھ حکومت انہیں ریلیز نہیں کرتی وہ اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

تازہ ترین