• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس: سند ھ کے 1364 فنکاروں میں دوکروڑ روپے سے زائد کی راشن تقسیم

محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے کووڈ۔19 کے بعد پیدا ہونے والی لاک ڈاؤن کی صورت حال کے دوران فنکاروں کی مالی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سند ھ بھر کے 1364 فنکاروں میں 2 کروڑ 4 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا راشن تقسیم کیا گیا۔

جنگ کو دستیاب دستاویز کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران معاشی مشکلات کا شکار فنکاروں کو محکمہ ثقافت کی جانب سے دئیے گئے ایک راشن بیگ کی مالیت 15ہزار روپے تھی، جن فنکاروں میں راشن بیگز تقسیم کئے گئے ان میں کراچی کے 410 ضرورت مند فنکاروں کو 61 لاکھ 50 ہزار روپےمالیت کا راشن تقسیم کیا گیا۔

ضلع حیدرآباد کے137 فنکاروں کو 20 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کا راشن تقسیم کیا گیا ہے، ضلع دادو کے 50 فنکاروں میں 7 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا راشن تقسیم کیا گیا ہے۔

ضلع سکھر کے 16 فنکاروں میں 2 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کا راشن تقسیم کیا گیا، ضلع خیر پور کے 77 فنکاروں میں 11 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کا راشن تقسیم کیا گیا۔

ضلع لاڑکانہ کے 23 فنکاروں میں 3 لاکھ 45 ہزار روپے، ضلع شکار پور کے 40 فنکاروں میں 6 لاکھ روپے اور ضلع تھر پارکر کے 107 فنکاروں میں 16 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کا راشن تقسیم کیا گیا۔ 

ضلع بدین کے 28 فنکاروں میں 4 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا راشن تقسیم کیا گیا جبکہ ضلع کندھ کوٹ کے 4 فنکاروں میں 60 ہزار روپے مالیت کا راشن تقسیم کیا گیا۔

ضلع قمبر شہداد کوٹ کے 36 فنکاروں میں 5 لاکھ 40 ہزار روپے اور ضلع جامشورو کے 27 فنکاروں میں 4 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کا راشن تقسیم کیا گیا۔ 

ضلع ٹنڈو الہیار کے 12 فنکاروں میں 1 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا راشن تقسیم کیا گیا، جبکہ ٹنڈو محمد خان کے 7 فنکاروں میں 1 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کا راشن تقسیم کیا گیا۔

ضلع ٹھٹہ کے 12 فنکاروں میں 1 لاکھ 80 ہزار روپے، ضلع سجاول کے 12 فنکاروں میں 1 لاکھ 80 ہزار روپے، ضلع کشمور کے 30 فنکاروں میں 4 لاکھ 50 ہزار روپے اور ضلع سانگھڑ کے 38 فنکاروں میں 5 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا راشن تقسیم کیا گیا۔ 

ضلع نوشہرو فیروز کے 42 فنکاروں میں 6 لاکھ 30 ہزار روپے، ضلع میرپور خاص کے11 فنکاروں میں 1 لاکھ 65 ہزار روپے، ضلع عمر کوٹ کے 74 فنکاروں میں 11 لاکھ 10 ہزار روپے اور ضلع جیکب آبادکے 50 فنکاروں میں 7 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا راشن تقسیم کیا گیا۔ 

اسی طرح ضلع گھوٹکی کے 49 فنکاروں میں 7 لاکھ 35ہزار روپے، ضلع مٹیاری   کے 46 فنکاروں میں 6 لاکھ 90 ہزار روپے اور ضلع شہید بینظیر بھٹو کے 26 فنکاروں میں 3 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کا راشن تقسیم کیا گیا۔

تازہ ترین