• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: حکومتی ایس او پیز کے تحت کھیلوں کی سرگرمیاں بحال


خیبر پختونخوا میں کورونا وبا کے باعث معطل شدہ کھیلوں کی سرگرمیاں حکومتی ایس او پیز کے تحت بحال ہوگئی ہیں۔

 صوبہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے پر کھلاڑیوں کے مرجھائے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

پشاور کے اسپورٹس کمپلیکس میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر گزشتہ چارماہ سے بند کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں جس سے اسٹیڈیم کی رونقیں بھی واپس لوٹ آئی ہیں۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے فضا میں کبوتر چھوڑ کر کھیلوں کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی، کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے پر کھلاڑی خوش نظر ائے۔ اس موقع پر ایتھلٹیکس کے مقابلے بھی ہوئے۔

کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع تو کر دی گئی ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ کھلاڑی حکومت کی جانب سے وضح کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کھیلوں کے میدان مستقل طور پر آباد رہیں۔

تازہ ترین