• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو: سیلابی صورتحال برقرار، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ


دادو کی گاج ندی کے حفاظتی بند میں شگاف سے 350 سے زائد دیہات ڈوب گئے۔

ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ کاچھو میں سیلابی صورتحال تاحال برقرار ہے۔

دیہات، قصبوں اور شہروں کا دادو اور جوہی سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، 300 سے زائد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تحصیل جوہی میں سیلاب کے باعث سیکڑوں گھر تباہ اور ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں، جن کے انخلا کے ساتھ انہیں راش پہنچانے کا کام بھی جاری ہے۔

سیلاب کے باعث جوہی کی دس یونین کونسل شدید متاثر ہوئی ہیں، جہاں کھانے پینے کی اشیا کی بھی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

سماجی تنظیم تھردیپ کے ایک سو سے زائد رضاکار این ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور دیگر تنظیموں کیساتھ مل کر سیلابی پانی میں محصور لوگوں کے انخلا اور متاثرین میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کر رہی ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقے کاچھو میں امدادی کارروائیاں تو جاری ہیں لیکن اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین