• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرینا عیسیٰ نےدوسرے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا

سرینا عیسیٰ نےدوسرے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا 


اسلام آباد (آئی این پی ) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر کو دوسرے شوکاز نوٹس کا جواب بھی جمع کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ ایف بی آر حکام کے سامنے تیسری بار پیش ہوئیں اور ایف بی آر کی جانب سے بھیجے گئے دوسرے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا۔ ذرائع کے مطابق سرینا عیسی نے اپنے جواب میں لندن میں خریدی جانے والی جائیداد کے ذرائع آمدن کی تفصیل سے وضاحت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 20 کے ان لینڈ ریوینیو کے افسر ذوالفقاراحمد کو کیس کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

تازہ ترین