راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے راولپنڈی اور ٹیکسلا کے مختلف پارکو ں کے سیکورٹی انتظاما ت کا جائزہ لیا۔آرپی او نے نواز شریف پارک مری روڈ کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے کر متعلقہ حکام کو سیکورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں، اس موقع پر ایس ایچ اوتھانہ نیو ٹائون کو نواز شریف پارک کے سیکورٹی انتظامات چیک نہ کرنے پر شوکاز نوٹس دیا، انہوں نے ٹیکسلا میوزیم اور اقبال پارک ریلوے روڈ کے سکیورٹی انتظامات چیک کیے اور انہیں مزید بہتر بنانے کی ہدایا ت دیں ۔ ریجنل پولیس آفیسر نے پولیس افسران کو کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔