راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل سید نجم الحسن نے منگل کو راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ دفتر کا دورہ کیا ، اس دوران ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایم ایل اینڈ سی خورشید خان سمیت ہیڈکوارٹر کے دیگر افسران بھی تھے، ڈائریکٹر جنرل کا اپنی تعیناتی کے بعد کسی بھی کنٹونمنٹ بورڈ کا یہ پہلا دورہ تھا ، انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ دفتر کے احاطہ میں پودا بھی لگایا، ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ڈاکٹر صائمہ شاہ نے ڈائریکٹر جنرل کو راولپنڈی کینٹ بورڈ کی کارکردگی اور اسے درپیش مسائل وغیرہ کے حوالے سے بریفنگ دینا شروع کی مگر ان کی مصروفیات کے باعث انہیں واپس جلد جانا پڑھ گیا جس کے باعث انہیں راولپنڈی کینٹ بورڈ کے حوالے سے پوری بریفنگ نہیں دی جاسکی ۔ ، ذرائع کے مطابق (آج) بدھ کو ڈائریکٹر جنرل ایم ایل اینڈ سی کو راولپنڈی کینٹ بورڈ اور ایم ای او کے حوالے سے بریفنگ دیئے جانے کا امکان ہے ۔